ہوم   > Latest

قومی کرکٹر ثناء میر آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل، پی سی بی کی مبارکباد

1 month ago

Photo : PCB Twitter

قومی کرکٹر اور پاکستانی لڑکیوں کی رول ماڈل ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کرلیا گیا، سابق انگلش کرکٹر کلیئر کانر بدستور کمیٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، پی سی بی نے ثناء میر کو کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویمنز کمیٹی میں تین موجودہ کھلاڑیوں پاکستانی کرکٹر ثناء میر، بھارتی کھلاڑی متھالی راج اور آسٹریلیا کی لیزا اسٹالیکر کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران منعقد ہوا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ثناء میر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ ثناء میر اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر خواتین کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اس موقع پر ثناء میر نے آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور موجودہ کرکٹر انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں شمولیت کسی اعزاز سے کم نہیں، دنیا بھر میں خواتین کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی ہے کھیل کے فروغ کیلئے کمیٹی میں موجودہ کھلاڑیوں کا انتخاب آئی سی سی کا قابل ستائش عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی آواز بنتے ہوئے کمیٹی کی ہداہات پر خواتین کرکٹرز کو اعتماد میں لیں گے، کمیٹی کا حصہ بننے پر میں بہت خوش ہوں، کوشش کروں گی کہ خواتین کرکٹ کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکوں۔

آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی شامل ہیں، وہ آئی سی سی کے مستقل اراکین کی فہرست میں سے منتخب کئے گئے 2 اراکین میں سے ایک ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں