انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سیاسی مداخلت کے باعث زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کردیا۔
آئي سي سي کي سالانہ کانفرنس ميں اہم فيصلے ہوئے جہاں زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کرتے ہوئے ان کي رکنیت اور فنڈنگ بھي ختم کردي گئي ہے۔
زمبابوے کي ٹيم کسي آئي سي سي ايونٹ ميں شرکت کي اہل نہيں جس کے بعد زمبابوے کي اگلے برس ٹي20ورلڈکپ کے کواليفائرز ميں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔
آئي سي سي نے کرکٹ ميں نئے قوانين کي بھي منظوري دے دي ، نئے قوانین کے مطابق سر پر گہري چوٹ لگنے پر متبادل کھلاڑي شامل کرنے کي اجازت ہوگي۔
آئی سی سی کے مطابق سلواوور ريٹ پر اب کپتان کو معطل نہيں کيا جائے گا، کپتان اورکھلاڑيوں پر ايک جيسے جرمانے ہوں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سلواوورریٹ پر ٹیم فی اوور2پوائنٹس سے محروم ہوگی۔