ہوم   > Latest

بلوچستان میں پہلی گرلز اسکول کرکٹ اکیڈمی کا قیام

5 months ago

File Photo : APP

کوئٹہ میں بلوچستان کی پہلی گرز اسکول کرکٹ اکیڈمی قائم کردی گئی، کوئٹہ کے النساء اسکول میں قومی کرکٹر ناہیدہ خان اور پی سی بی کے کوچ عقیل خان کی زیرنگرانی لڑکیوں کو تربیت دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ النساء اسکول کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کی پہلی گرلز اسکول کرکٹ اکیڈمی قائم کردی گئی ہے، اکیڈمی کا قیام پاکستان کرکٹ بورڈ کے  “کرک فار اَس” پروگرام کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا ہے، 2018ء سے گراس روٹ لیول پر کام کرنیوالا “کرک فار اَس” گرلز پروگرام  پی سی بی کے ویمن کرکٹ ویژن 2022ء کا حصہ ہے۔

پی سی بی کے مطابق پروگرام کا مقصد اسکول اور تعلیمی اداروں کے باہمی تعاون سےخواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے نچلی سطح پر جا کر کام کرنا ہے، اکیڈمی کا افتتاح 17 جولائی ( بروز بدھ) کو کیا گیا تاہم اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز عیدالاضحیٰ کے بعد ہوگا۔

اس موقع پر سینئر جنرل منیجر ویمن کرکٹ پی سی بی شاہد اسلم کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کرکٹ کے فروغ کیلئے جاری اپنے اس پروگرام میں اضافے سے بہت خوش ہیں، پی سی بی نے نچلی سطح تک کرکٹ کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے، النساء اسکول میں گرلز کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے ہمیں کوئٹہ سے ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد ملے گی جو مستقبل میں بلوچستان کیلئے معاون ثابت ہوگا، اکیڈمی کے انتظامات النساء اسکول کے سپرد ہوں گے تاہم پی سی بی  کے کوچ عقیل خان اور  قومی خاتون کرکٹر ناہیدہ خان بھی اکیڈمی کی سہولیات اور کھلاڑیوں کی کارکردگی  کا جائزہ لیتے رہیں گی۔

پی سی بی کے مطابق گراس روٹ لیول پر جاری یہ پروگرام اسکول کی طالبات کیلئے قومی سطح تک پہنچنے سے قبل ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا، ملک بھر میں جاری یہ  منصوبہ خواتین کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کی جانب مثبت قدم ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں