مکی آرتھر 28 جولائی کو ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی پر رپورٹ دینگے

July 18, 2019

ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر 28 جولائی کو کرکٹ بورڈ کو رپورٹ پیش کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد 27 جولائی کو متوقع ہے۔ ہیڈ کوچ پاکستان کی ورلڈکپ میں  کارکردگی سمیت دیگر اہم معاملات پر رپورٹ پیش کریں گے۔ مکی آرتھر 28 جولائی کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہو کر مستقبل کی حکمت عملی اور تجاویز دیں گے۔

ورلڈ کپ 2019 میں کونسا بلے باز اور بولر سب سے آگے؟

اس کےعلاوہ کرکٹ کمیٹی اپنی تجاویز چئیرمین پی سی بی کو بھجوائے گی جس کے بعد نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی کیلئے اشتہار دیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق مستعفی ہوگئے

اطلاعات ہیں کہ مکی آرتھر بھی دوبارہ ہیڈ کوچ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق گذشتہ روز اپنے عہدے سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔