Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > Latest

کرکٹ کے بڑے ستاروں کا بڑھاپا کیسا ہے؟

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

فیس ایپ کا ’’اولڈ فلٹر ‘‘ فی الوقت سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ترین ہے جس کی مدد سے ہر کوئی اپنا بڑھاپا دیکھ رہا ہے۔ حال ہی میں کرکٹ ورلڈ کپ ختم ہو اہے شاید اسی لیے شائقین کو ان کے پسندیدہ کرکٹرز کا بڑھاپا دکھا دیا گیا۔ سوشل میڈیا پرکرکٹ کی دنیا کے...

فیس ایپ کا ’’اولڈ فلٹر ‘‘ فی الوقت سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ترین ہے جس کی مدد سے ہر کوئی اپنا بڑھاپا دیکھ رہا ہے۔ حال ہی میں کرکٹ ورلڈ کپ ختم ہو اہے شاید اسی لیے شائقین کو ان کے پسندیدہ کرکٹرز کا بڑھاپا دکھا دیا گیا۔

سوشل میڈیا پرکرکٹ کی دنیا کے نامورستاروں کے بڑھاپے کی تصاويرخوب وائرل ہو رہی ہیں۔

فوکس نيوز نے فيس بک پر فیس ایپ کے ’’اولڈ ‘‘ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے نامور کرکٹ اسٹارز کی تصاوير شيئر کی ہیں۔

یہ تصویریں بتا رہی ہیں کہ مچل اسٹارک، اسٹيو اسمتھ، گلين ميکسويل، کرس گيل، ويرات کوہلی، جو روٹ اور لاستھ ملنگا 30 سے 40 سال بعد کيسے لگيں گے۔۔

فيس ايپ چيلنج وائرل ہوتے ہي پاکستانی شائقین نے بھی کھلاڑيوں کي تصويريں شئير کرنا شروع کردیں جبکہ اس دوڑ میں بھارتی شائقين بھی پيچھے نہ رہے۔

کرکٹ انفو نے بھي ورلڈ چيمپيئن انگلينڈ کے کپتان آئن مارگن اور نیوزی لینڈ کے کپتان کی تصاویر شیئر کیں۔

WhatsApp FaceBook

Comments are closed.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube