ہوم   > Latest

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،انگلینڈ کا پہلا نمبر،پاکستان چھٹے نمبر پر موجود

1 month ago

ورلڈ کپ ختم ہوتے ہي آئي سي سي نے ون ڈے کي نئی رينکنگ جاری کردی ہے۔ ٹيم رينکنگ ميں انگلينڈ نے پہلي پوزيشن مستحکم کرلی جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔ ورلڈکپ میں انگلینڈ نے ناصرف ٹرافی اپنے نام کی بلکہ اس نے بہترین ٹیم کی فہرست میں اپنی جگہ بھی مستحکم کرلی ہے۔...



ورلڈ کپ ختم ہوتے ہي آئي سي سي نے ون ڈے کي نئی رينکنگ جاری کردی ہے۔ ٹيم رينکنگ ميں انگلينڈ نے پہلي پوزيشن مستحکم کرلی جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔


ورلڈکپ میں انگلینڈ نے ناصرف ٹرافی اپنے نام کی بلکہ اس نے بہترین ٹیم کی فہرست میں اپنی جگہ بھی مستحکم کرلی ہے۔


ٹاپ 20 بلے بازوں ميں انگلينڈ کے 5 کھلاڑی موجود ہيں۔ جو روٹ کا آٹھواں اور جيسن رائے کا دسواں نمبر ہے۔ نيوزي لينڈ کے کپتان وليمسن 2 درجے ترقي کے بعد چھٹے نمبر پر آگئےہیں جبکہ روس ٹيلر کي پانچويں پوزيشن برقرار ہے۔



ٹاپ 10 ميں پاکستان کے واحد بيٹسمين بابر اعظم تيسرے نمبر پر ہیں۔


اس کے علاوہ ٹاپ 10 بولرز ميں کوئي پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ پہلا نمبر بھارت کے جسپرت بمرا، دوسرا نیوزی لینڈ کے ٹرينٹ بولٹ اور تيسرا جنوبی افریقا کے کاگيسو رباڈا کا ہے۔




[caption id="attachment_895961" align="alignnone" width="680"] Pakistani cricketers Imad Wasim (R) throws the ball as teammate Hasan Ali looks on during a practice session at the Gaddafi Cricket Stadium in Lahore on September 8, 2017, for the forthcoming World XI tour to Pakistan.
The World XI will be led by South African skipper Faf du Plessis and will have 13 other players from seven Test playing countries. The three-match series will start from September 12 with the remaining two matches scheduled to take place on September 13 and September 15. / AFP PHOTO / AAMIR QURESHI[/caption]

آل راؤنڈر کيٹگري ميں شکيب الحسن کي حکمراني قائم ہے۔ ورلڈ کپ فائنل کے ہيرو بين اسٹوکس دوسرے نمبر پرہیں، پاکستان کے عماد وسيم کا چوتھا نمبر ہے۔


ٹيم رينکنگ ميں انگلينڈ پہلے، بھارت دوسرے اور نيوزي لينڈ تيسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔



 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
2 hours ago
3 hours ago
5 hours ago
 
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں