ہوم   > Latest

ورلڈ کپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، انگلش کپتان

4 months ago

ٹوئٹر ہینڈل

لارڈز کے میدان میں تاریخی اور سنسنی خیز ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے والے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن کا کہنا ہے کہ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔

ورلڈ کپ چیمپئن بننے کے بعد پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آئن مورگن سے فائنل میں ان کی خوش قسمتی کے حوالے سے سوالات کیے گئے جس پر مورگن نے کہا کہ میچ کے آخری اوور میں ’’رب آف گرین ‘‘ ہمارے حق میں تھا۔

کھیل میں ’’رب آف گرین ‘‘ نامی اصطلاح خوش قسمتی سے تعبیر کی جاتی ہے جب گیند حادثاتی طور پر کسی بیرونی قوت سے ٹکرا کر اپنا رخ تبدیل کر لے اور فائدہ مند ہو۔

مورگن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے، اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا کہ اتنے سخت مقابلے میں فتح حاصل کرنے میں ان کی آئرش خوش قسمتی کا کتنا عمل دخل تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ کھیل کے دوران عادل رشید نے بتایا تھا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

مورگن کے مطابق میچ میں اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا ۔ میں نے عادل رشید سے پوچھا تو اس نے کہا اللہ یقینی طور پر ہمارے ساتھ ہے۔

انگلش کپتان نے خود سمیت ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں کے مخلتف پس منظر سے تعلق رکھنے اور مخلتف ثقافت کے ساتھ الگ الگ ممالک میں پروان چڑھنے کو مزاح سمیت ٹیم کیلئے اچھی مثال قرار دیا۔

یاد رہے کہ 27 سال بعد کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپئن بنی ہے۔ جب انگلش ٹیم کو242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 15 رنز درکار تھے توایسا لگ رہا تھا کہ اب انگلينڈ کي جيت ناممکن ہےمگر84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والےاسٹوکس نے آخری 4 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔ میچ ٹائی ہوگیا اور فیصلے کیلئے سپر اوور دیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر سپر اوور میں بھی میچ برابر رہا۔

میچ برابر ہونے پر آئی سی سی قوانین کے تحت زائد باؤنڈریز کی وجہ سے انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا جبکہ بین اسٹوکس مین آف دی میچ قرار پائے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں