ہوم   > Latest

ورلڈ کپ 2019 میں کونسا بلے باز اور بولر سب سے آگے؟

2 months ago

آئي سي سي ورلڈکپ 2019 میں بلے بازوں ميں بھارتی اوپنر روہت شرما اور بولرز ميں آسٹریلوی کھلاڑی مچل اسٹارک سب سے آگے ہيں۔ روہت شرما نے 9 ميچز ميں پانچ سنچريوں کي بدولت 648 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کے ڈيوڈ وارنر نے بنگلہ ديش کيخلاف 166 رنز کی بڑي انفرادي اننگ کھيلي۔ انگلينڈ کے...



آئي سي سي ورلڈکپ 2019 میں بلے بازوں ميں بھارتی اوپنر روہت شرما اور بولرز ميں آسٹریلوی کھلاڑی مچل اسٹارک سب سے آگے ہيں۔


روہت شرما نے 9 ميچز ميں پانچ سنچريوں کي بدولت 648 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا کے ڈيوڈ وارنر نے بنگلہ ديش کيخلاف 166 رنز کی بڑي انفرادي اننگ کھيلي۔


انگلينڈ کے کپتان آئن مورگن نے ايک اننگز ميں 17 اور ٹورنامنٹ ميں سب سے زيادہ 22 چھکے لگائے۔


بولرز ميں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 10 ميچز ميں سب سے زيادہ 27 وکٹيں ليں۔


ايک اننگز ميں سب سے زيادہ چھ وکٹيں شاہين شاہ آفريدي کے حصے ميں آئيں۔ شاہين نے بنگلہ ديش کيخلاف نو اشاريہ ايک اوور ميں 35 رنز ديکر 6 شکار کئے تھے۔


سب سے زيادہ 12 کيچز انگلينڈ کے جو روٹ نے پکڑے۔


ايونٹ کا سب سے بڑا 397 رنز کا ٹوٹل 6 وکٹوں پر انگلينڈ نے افغانستان کيخلاف بنايا جبکہ 150 رنز سے سب سے بڑي فتح بھي انگلينڈ نے افغانستان کيخلاف حاصل کي۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں