ہوم   > Latest

کون بنے گا کرکٹ کے عالمی کپ کا فاتح،فیصلہ آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2019 | Last Updated: 7 months ago

کرکٹ کے ہیڈکوارٹر سمجھے جانے والے میدان لارڈز میں آج شام اگلے 4 برس کے لیے فاتح ملک کا فیصلہ ہوجائے گا۔ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔جو بھی ٹیم فاتح رہی،وہ پہلی بار عالمی کپ کا اعزاز اپنے نام کرے گی۔ ورلڈکپ کے...

کرکٹ کے ہیڈکوارٹر سمجھے جانے والے میدان لارڈز میں آج شام اگلے 4 برس کے لیے فاتح ملک کا فیصلہ ہوجائے گا۔ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔جو بھی ٹیم فاتح رہی،وہ پہلی بار عالمی کپ کا اعزاز اپنے نام کرے گی۔

ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم میزبان انگلینڈ کے سامنے ڈھیر ہوئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کو پاکستان نے راؤنڈ رابن مقابلوں میں شکست دی تھی تاہم پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے برابر 11 پوائنٹس کے باوجود رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی نہیں کرسکی تھی۔

کلائیو لائیڈ سے عمران خان تک اور رکی پونٹنگ سے ایم ایس دھونی تک عالمی کپ کے فاتح رہے۔ کبھی لارڈز تو کبھی میلبورن میں کرکٹ کے عالمی میلے کا فائنل کھیلا گیا۔ لاہور میں بھی میدان سجا اور ممبئی میں بھی فائنل ہوا لیکن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ہر بار خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل : انگلينڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

انگلینڈ کی جانب سے آئن بوتھم، گراہم  گوچ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے رچرڈ ہیڈلی اور مارٹن کرو سب ناکام رہے لیکن اس بار نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن اپنی ٹیموں کی کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔

نیوزی لینڈ مضبوط ترین ٹیم بھارت کو ہراکر ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ کے پاس ہوم گراونڈ کا ایڈوانٹج ہے تو بے خوف کیویز تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔انگلینڈ کی قوت بیٹنگ لائن ہے تو نیوزی لینڈ کی طاقت خطرناک بالرز ہیں۔

بڑے میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔ لارڈز میں چاروں میچز پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز جب کہ رنرز اپ  کے حصے میں 20 لاکھ ڈالرز آئیں گے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube