ہوم   > Latest

روی شاستری کی کرسی کے نیچے شراب کی بوتل کس نے رکھی؟

3 months ago

تصویر: ٹوئٹر ہینڈل

سوشل میڈیا کے دورمیں اب سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنا کر پیش کرنا کچھ خاص مشکل نہیں رہا۔ بعض اوقات تو کچھ ایسا بھی دیکھنے یا سننے کو مل جاتا ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے اور تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آتی ہے کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت اورسری لنکا کے درمیان 6 جولائی کو ہونے والے میچ سے قبل لی گئی بھارتی ٹیم کے ایک گروپ فوٹو کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق کھلاڑی روی شاستری کی کرسی کے نیچے شراب کی بوتل نظرآرہی ہے۔ جس نے دیکھنے والے بہت سے صارفین کو مایوس کیا۔

اس تصویر کو ہزاروں کی تعداد میں شیئرکیا گیا اورسوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر کوچ اپنی ٹیم کے ساتھ تصویر کھنچوا رہا ہے تو کیا اسے قواعد وضوابط پر عمل نہیں کرنا ہوتا؟ ۔

بہت سے بھارتی شائقین نے بی سی سی آئی سے مطالبہ کیا کہ اس تصویر کا نوٹس لے کر روی شاستری سے جواب طلب کیا جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے میں شائع ہونے والی ایک فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق جب اس تصویر کی کھوج لگائی گئی تو معاملہ کچھ اور ہی نکلا اورعلم ہوا کہ اس تصویر سے متعلق کیے جانے والے دعوے درست نہیں ۔

میچ سے قبل یہ تصویربھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے شیئرکرتے ہوئے کیپشن دیا تھا ’’ایک ٹیم، ایک ملک، ایک جذبہ ‘‘۔

بعد ازاں کوچ روی شاستری کو ہدف بناتے ہوئے کسی نے اس تصویر کو ایڈٹ کرتے ہوئے ان کی کرسی کے نیچے شراب کی بوتل دکھا دی اور یہ تصویرمتنازع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جانے لگی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں