جیسن رائے پر جرمانہ عائد

July 12, 2019

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر جیسن رائے پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

جیسن رائے پر جرمانہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں آؤٹ دیئے جانے کے بعد فیلڈ امپائر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر دیا گیا۔ آئی سی سی حکام کے مطابق جیسن رائے کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

 

انگلش بیٹسمین کے ڈسپلنری ریکارڈ میں دو ڈی میریٹ پوائنٹس بھی شامل کردیئے گئے ہیں۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 27 سال بعد کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224 رنز کا ہدف دیا، جو انگلینڈ نے 33 ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 14 جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔