ہوم   > کھیل

ورلڈ کپ سیمی فائنل : انگلينڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2019 | Last Updated: 8 months ago

Photo : ICC

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہد ف دیا جو اس نے 32.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جيسن رائے نے85 رنزکي جارحانہ اننگز کھيلی جبکہ اوئن مورگن45اورجوروٹ49رنزپرناٹ آؤٹ رہے۔

 آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کرس ووکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ایجسٹن میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈوارنر9اورکپتان ایرن فنچ کھاتہ کھولےبغیرآؤٹ ہوئے، ایلکس کیری46،اسٹارک29اورمیکس ویل22رنزبناسکے جبکہ اسٹیو اسمتھ85رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلوی ٹیم  223رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ، انگلیڈ کی جانب سے عادل رشید اورکرس ووکس نے 3،3اور آرچر نے2 وکٹیں لیں۔

یاد رہے کہ انگلينڈ نے27سال بعد ورلڈکپ کے فائنل ميں جگہ بنائي ہے، انگلینڈ کا مقابلہ فائنل میں 14 جولائی کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، دونوں ہی ٹیمیں اب تک کوئی ورلڈکپ نہیں جیت سکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube