پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ

July 10, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لیے کرکٹ بورڈ نے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا سفرختم ہوتے ہی کوچنگ اسٹاف کے معاہدے بھی اختتام پذیر ہوگئے۔ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کیلئے بورڈ نے اشتہار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مکی آرتھر کا معاہدہ پہلے ہی ختم ہوچکا تھا اس لیے ورلڈکپ کے بعد اس میں توسیع نہیں کی گئی۔

ٹیم کے کپتان،کوچنگ اسٹاف سے متعلق کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں ہوگا،احسان مانی

مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ  ذمہ داریاں جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں،اس لئے وہ پی سی بی کی جانب سے اشتہار جاری ہونے کے بعد دوبارہ درخواست دینگے۔

تنقید کرنے والوں کو روک نہیں سکتا،سخت محنت کرتا ہوں،امام الحق

پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ کی تعیناتی کیلئے اشتہار جلد جاری کیا جائے گا۔