ہوم   > Latest

ٹیم کے کپتان،کوچنگ اسٹاف سے متعلق کوئی فيصلہ جلد بازی ميں نہيں ہوگا،احسان مانی

4 months ago

چيئرمين پي سي بي احسان ماني کا کہنا ہے کہ کارکردگي کا تفصيلي جائزہ لے کر اگلے 4 سال کيلئے منصوبہ بندي کي جائے گي، قومی ٹیم کے کپتان اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق کوئی بھی فيصلہ جلد بازی ميں نہيں کريں گے۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں چيئرمين پي سي بي احسان ماني نے...

چيئرمين پي سي بي احسان ماني کا کہنا ہے کہ کارکردگي کا تفصيلي جائزہ لے کر اگلے 4 سال کيلئے منصوبہ بندي کي جائے گي، قومی ٹیم کے کپتان اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق کوئی بھی فيصلہ جلد بازی ميں نہيں کريں گے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں چيئرمين پي سي بي احسان ماني نے بتایا ہے کہ توقع تھي کہ ٹيم سيمي فائنل کھيلے گي ليکن ايسا نہ ہوسکا، کارکردگي کا تفصيلي جائزہ ليکر اگلے 4 سال کيلئے منصوبہ بندي کي جائے گي، قومی ٹیم کے کپتان اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق کوئي بھي فيصلہ جلد بازي ميں نہيں کريں گے۔

احسان ماني نے مزيد کہا کہ ٹيم نے آخري ميچزميں جس طرح کم بيک کيا،اس سے ثابت ہوا کہ قومي ٹيم کسي بھي ٹيم کو شکست دے سکتي ہے تاہم ذہني پختگي کي کمي ہے جس پر کام ہونا ہے۔

چيئرمين پي سي بي نے بتايا کہ مکی آرتھر سے ملاقات ميں معاہدے ميں توسيع نہيں بلکہ صرف ٹيم کي کارکردگي پر بات ہوئي۔

احسان ماني نے چيف سليکٹر کی ورلڈ کپ ميں موجودگی سے کوچنگ اسٹاف يا ٹيم مينجمنٹ کے کام ميں مداخلت کے تاثر کو بھي مسترد کرديا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں