Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > Latest

ومبلڈن ٹورنامنٹ،ورلڈ نمبر ون ایشلی بارٹی کو شکست،سرینا اور راجرفیڈرر کامیاب

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ومبلڈن ٹينس ٹورنامنٹ ميں ورلڈ نمبرون ايشلي بارٹی کو اپ سيٹ شکست ہوگئي۔امريکا کي سرينا وليمز، سوئٹرزلينڈ کے راجر فيڈرر اور سربيا کے نوواک جوکووچ کوارٹرفائنل ميں پہنچ گئے۔ ومبلڈن ٹينس ٹورنامنٹ ميں بڑا اپ سيٹ ہوگیا۔ ورلڈ نمبرون ايشلي بارٹي کا سفر چوتھے راؤنڈ ميں اختتام پذیر ہوا اور امريکا کي ان سيڈڈ الیسن...

ومبلڈن ٹينس ٹورنامنٹ ميں ورلڈ نمبرون ايشلي بارٹی کو اپ سيٹ شکست ہوگئي۔امريکا کي سرينا وليمز، سوئٹرزلينڈ کے راجر فيڈرر اور سربيا کے نوواک جوکووچ کوارٹرفائنل ميں پہنچ گئے۔

ومبلڈن ٹينس ٹورنامنٹ ميں بڑا اپ سيٹ ہوگیا۔ ورلڈ نمبرون ايشلي بارٹي کا سفر چوتھے راؤنڈ ميں اختتام پذیر ہوا اور امريکا کي ان سيڈڈ الیسن رسکے نے انھیں شکست دے کر کوارٹرفائنل ميں جگہ بنالی۔

رومانيہ کي سيمونا ہالپ نے 15 سالہ امريکا کي کوري گاف کو اسٹريٹ سيٹ ميں شکست دی۔

برطانيہ کي يوہانا کونتا نے جمہوريہ چيک کي پيٹراکيوي ٹوا کو ہرایا۔ امريکا کي سرينا وليمز نے اسپين کي کارلا سوریز ناوارو کو چھ دو، چھ دو سے شکست دے کر ٹاپ 8 کھلاڑيوں ميں جگہ بنائی۔

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ،اعصام الحق نے مکس ڈبلز میں پہلے راؤنڈ کا میچ جیت لیا

مينز سنگلز ميں سوئٹرزلينڈ کے راجر فيڈررنے اٹلي کے میٹیو بیرٹینی کو شکست دے دي۔ سوئس اسٹار نے چھ ايک، چھ دو اور چھ دو سے کاميابي حاصل کی۔

ومبلڈن چیمپئن شپ، راجر فیڈرر اور رافیل نڈال دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

سربيا کے نوواک جوکووچ نے فرانس کے ایگو ہمبرٹ کو ہرا کر کوارٹر فائنل ميں جگہ بنائی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube