ہوم   > Latest

تنقيد کرنے والوں کو روک نہيں سکتا،سخت محنت کرتا ہوں،امام الحق

4 months ago

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا بھتيجا ميڈيا نے ہي کہا تھا، ميں نے بہت کچھ سيکھا ہے، تنقيد کرنے والوں کو روک تو نہيں سکتا۔ بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فيصلہ پي سي بي نے کرنا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم...

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا بھتيجا ميڈيا نے ہي کہا تھا، ميں نے بہت کچھ سيکھا ہے، تنقيد کرنے والوں کو روک تو نہيں سکتا۔ بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فيصلہ پي سي بي نے کرنا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر بابر اعظم اور امام الحق نے ورلڈ کپ میں شرکت کو یادگار تجربہ قرار دیا۔

بابر اعظم نے بتایا کہ پہلا ورلڈکپ تھا اور کافي کچھ سيکھا ہے،کافی غلطياں بھي ہوئيں۔ انھوں نے کہا کہ وکٹ ديکھ کر پلان کرنا پڑتا ہے کہ کون سي ٹيم کھلاني ہے،اس حوالے سے کپتان اور کوچ فيصلہ کرتے ہيں کہ کس کو کھلانا ہے يا نہيں۔

ٹیم میں گروپ بندی ہوتی تو سب سے پہلے میں نہیں کھیلتا، عماد وسیم

ون ڈاؤن بیٹسمین کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کا فيصلہ پي سي بي نے کرنا ہے،کھلاڑی صرف اپنا ہارڈ ورک کرتے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ انشاء اللہ غلطيوں سے سيکھوں گا، ميرا مستقبل نہ ميں بتاسکتا ہوں اور نہ آپ لوگ بتاسکتے ہيں، اللہ کي مرضي ہوگي تو ٹيم ميں رہوں گا۔

میری کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کے ہاتھ میں ہے، سرفراز احمد

اوپنر امام الحق نے کہا کہ ميرا کام پرفارم کرنا ہے، باقي بورڈ کا کام ہے،جس طرح ہم ورلڈکپ کيلئے گئے تھے باقي ٹيميں بھي آئيں تھیں،بدقسمتي سے پاکستان اچھا نہيں کھيل سکا، پہلے ميچ کے بعد ٹیم کے کھلاڑی بہت افسردہ تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں