ہوم   > Latest

ٹیم میں گروپ بندی ہوتی تو سب سے پہلے میں نہیں کھیلتا، عماد وسیم

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2019 | Last Updated: 11 months ago

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کہتے ہیں کہ ميں کپتاني کي ريس ميں شامل نہيں ہوں اور اگر ٹيم ميں گروپ بندي ہوتي تو سب سے پہلے ميں نہيں کھيلتا۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے سے باہر ہوکر وطن واپس پہنچنے والے کرکٹرز عماد وسيم اور شاداب خان نے اسلام آباد میں...

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کہتے ہیں کہ ميں کپتاني کي ريس ميں شامل نہيں ہوں اور اگر ٹيم ميں گروپ بندي ہوتي تو سب سے پہلے ميں نہيں کھيلتا۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے سے باہر ہوکر وطن واپس پہنچنے والے کرکٹرز عماد وسيم اور شاداب خان نے اسلام آباد میں مشترکہ پريس کانفرنس کی۔

عماد وسیم نے کہا کہ بھارت کيخلاف ميچ کے بعد بہت سي خبريں چليں لیکن یہاں ميڈيا کو تھوڑا سا خيال کرنا چاہیئے۔ ٹيم کے سارے لڑکے پاکستان کيلئے کھيل رہے تھے اور سارے لڑکے افسردہ ہيں کوئي بھي خوش نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے کوئي بھي اس طرح واپس نہيں آنا چاہتا۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ويسٹ انڈيز کيخلاف ميچ بہت برا ہارے جس سے رن ريٹ خراب ہوا لیکن ٹيم نے آخري 4 ميچز ميں اچھا کھيل پيش کيا۔ بھارت سے جب بھي ميچ ہارتے ہيں بطور قوم زيادہ دکھ ہوتا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ ورلڈکپ ميں اسپنرز کي پرفارمنس بري نہيں تھي کیونکہ آج کل غيرملکي کرکٹرز بھي اسپنرز کو بہت اچھا کھيل رہے ہيں۔ انگلينڈ کيخلاف ہم نے اچھي کرکٹ کھيلي جبکہ افغانستان بھي اب چھوٹي ٹيم نہيں رہي۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا ہدف ميچز جيتنا تھا لیکن رن ريٹ کا تھوڑا فرق ہوتا تو شايد کواليفائي کرليتے۔ پھر اميد تھي کہ نيوزي لينڈ انگلينڈ کو ہرا دے۔

عماد وسیم نے کہا کہ ميري نظر ميں کوچنگ اسٹاف کا رول بہت مختصر ہوتا ہے کیونکہ گراؤنڈ ميں پرفارم کرنا کھلاڑيوں اور کپتان کا کام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ميں قسمت پر يقين نہيں رکھتا کیونکہ ہميں اتنا اچھا کھيلنا چاہئے کہ قسمت پر بات آئے ہي نہيں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ايسا لگتا ہے ہم جنگ کرنے گئے ہيں اور دنيا ميں کہيں ايسا نہيں ہوتا جيسا ہمارے يہاں ہوتا ہے۔ ميڈيا پر گروپنگ کي بہت سي خبريں آئيں لیکن ايسا کچھ نہيں تھا۔

عماد وسیم نے بتایا کہ ہم جانے سے پہلے وزيراعظم سے ملے تھے جس میں عمران خان نے اپنے تجربات شيئر کئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور کوچ کے بارے ميں سوال ان سے ہي کئے جائيں۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ بھارتي ٹيم نے پورے ٹورنامنٹ ميں اچھي کرکٹ کھيلي لیکن بھارت کيخلاف ميچ ميں ہمارا دن بھي خراب تھا۔ انہوں نے کہا ورلڈکپ ميں ٹيم کي پرفارمنس اچھي رہي اور ہم تين ميچز رينکنگ ميں اچھي ٹيموں کےخلاف جيتے۔

شاداب خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فيلڈنگ کے بارے ميں فيلڈنگ کوچ زيادہ بہتر بتا سکتے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube