ہوم   > Latest

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی بڑھادی

4 months ago

ليڈز ميں افغان تماشائیوں کی ہلڑبازی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم  کي سيکيورٹي بڑھانے کا مطالبہ کرديا ہے اور آئي سي سي سے کل کے واقعے کي شکايت بھي کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور آئی سی سی سے شکایت کردی...




ليڈز ميں افغان تماشائیوں کی ہلڑبازی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم  کي سيکيورٹي بڑھانے کا مطالبہ کرديا ہے اور آئي سي سي سے کل کے واقعے کي شکايت بھي کردی ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور آئی سی سی سے شکایت کردی ہے۔


افغانستان کے خلاف میچ کے بعد کچھ شائقين کے ميدان ميں آنے پر پاکستاني کھلاڑي خوف کا شکار ہوگئے تھے تاہم سيکيورٹي حکام نے صورتحال کو سنبھالا اور عماد وسيم اور وہاب رياض کو ڈريسنگ پہنچايا۔


ميدان کے اندر اور باہر پاکستان کے حاميوں پرحملے سے کھلاڑی خوفزدہ ہوئے اور کافي دير تک ڈريسنگ روم ميں ہي رہے تاہم اضافي سيکيورٹي آنے پر کھلاڑيوں کو با حفاظت بس تک پہنچايا گيا تھا۔



ویڈیو: افغانستان اور پاکستان کے ميچ کے دوران شائقين آپس ميں لڑ پڑے


پاکستانی ٹیم کے سیکورٹی افسر نے تمام تر صورتحال سے آئي سي سي کو آگاہ کرديا ہے،اس  معاملے پر آدھےگھنٹے حکام کے ساتھ ميٹنگ ہوئي  جس ميں آئي سي سي نے پاکستاني ٹيم کے ساتھ اضافي پوليس اہلکار تعينات کرنے کا مطالبہ منظور کرليا۔


افغان تماشائيوں نے پاکستاني صحافيوں کے ساتھ بھي بدسلوکي کي  جس کي پوليس کو رپورٹ کردي گئي ہے۔


 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں