ہوم   > Latest

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ضرور پہنچے گا،ظہیر عباس

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2019 | Last Updated: 8 months ago

آئی سی سی کے سابق صدر ظہیرعباس کو اُمید ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا۔ سماء سے گفتگو ميں ظہیر عباس نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت سے دوبارہ مقابلہ ہوگا، انشاء اللہ پاکستان سیمی فائنل میں جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جب پاکستان کی ٹیم چل رہی...

آئی سی سی کے سابق صدر ظہیرعباس کو اُمید ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا۔

سماء سے گفتگو ميں ظہیر عباس نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت سے دوبارہ مقابلہ ہوگا، انشاء اللہ پاکستان سیمی فائنل میں جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جب پاکستان کی ٹیم چل رہی ہو تو تماشائیوں بھرپور سپورٹ کرتے ہیں،پاکستان کا افغانستان کے خلاف اچھا میچ تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے،ہر ٹیم کو شکست دینا اہم ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش ٹیم کی بیٹنگ اچھی ہے،اس کو زیادہ رنز اسکور نہیں کرنے دیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube