ہوم   > Latest

بنگلادیش کا میچ بھی انجری کے ساتھ کھیل سکتا ہوں،وہاب ریاض پُرعزم

3 months ago

فاسٹ بالر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میچ جیتنے پر خوشی ہے ،اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، بنگلادیش کا میچ بھی انجری کے ساتھ کھیل سکتا ہوں۔

ليڈز میں افغانستان کے خلاف میچ میں آخری لمحات میں اچھی بیٹنگ کرکے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروانے پروہاب ریاض نے اللہ کاشکراداکیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وہاب رياض نے بتایا کہ ميں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ ديا تھا۔

انھوں نےبتایا کہ میچ سے قبل مينجمنٹ نے ٹیم میں شامل ہونے کا فيصلہ مجھ پر چھوڑ ديا تھا، کپتان سرفراز نے کہا تھا کہ بولنگ ميں100فيصد دو،باقی سنبھال ليں گے۔

ورلڈ کپ کا ایک اور سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

وہاب ریاض نے مزید بتایا کہ جب بيٹنگ کيلئے گيا تو بہت تکليف ميں تھا۔ انھوں نے بھرپور عزم کے ساتھ کہا کہ انگلی کی انجری کے ساتھ بنگلہ ديش کيخلاف بھي کھيل سکتا ہوں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں