ہوم   > Latest

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے آج افغانستان کو شکست دینی ہوگی

4 months ago

کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں 36 میچ میں پاکستان آج اپنا اننگ کیلئے افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ہیڈنگلے میں یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

لیڈز میں ہونے والے اہم میچ کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سيمي فائنل تک رسائي کيلئے قومي ٹيم کو یہ ميچ لازمي جيتنا ہوگا۔ اہم ميچ کے ليے کھلاڑيوں نے پريکٹس سيشن ميں بھرپور حصہ ليا۔

 

سلپ فيلڈنگ کو بہتر کرنے کے لئے ہيڈ کوچ نے پریکٹس کے دوران خصوصي توجہ دي۔ اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل مرحلے کے لئے پوائنٹس ٹیبل پر موجود ابتدائی 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

 

واضح رہے کہ سرفراز اليون پوائنٹس ٹيبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، افغانستان کيخلاف کاميابي شاہينوں کو ٹاپ فور ميں پہنچادے گي۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایونٹ میں اب تک افغانستان کوئي ميچ نہيں جيت سکا ہے۔

واضح رہے افغانستان کےخلاف جیت پاکستان کی سیمی فائنل میں حتمی انٹری ثابت نہیں ہوگی۔ آج کے میچ کے بعد گرین شرٹس کا ایونٹ میں ایک میچ بنگلادیش کےخلاف باقی رہ جائے گا جو کہ 5جولائی کو کھیلا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں