ورلڈ کپ میچ میں بھارت کا ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

June 27, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 34 ویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کھیلا جا رہا ہے۔

ایونٹ میں بھارت 5 میچز کھیل کر اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ ویسٹ انڈیز 6 میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کر سکا ہے۔

ورلڈ کپ : پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اس وقت 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ویسٹ انڈیز تین پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ روز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ویسٹ انڈیز

جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل،سنیل ایمبرس، شیرمن ہٹ میئر، شائے ہوپ، نکولس پورن، کارلوس بریتھ ویٹھ، شینون گیبرئیل، فیبین ایلن، کیمار روچ اور اوشین تھامس۔

بھارت

ویرات کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہول، وجے شنکر، مہندرا سنگھ دھونی، کیدار جادھیو، یوزویندرا چیہل، کلدیپ یادیو، جسپریت بھمرا، ہاردیک پانڈیا اور محمد شامی۔