ہوم   > Latest

ساؤتھ ایشین گیمز کی براؤنز میڈلسٹ کراٹے کاز نرگس ہزارہ گولڈ میڈل جیتنے کی خواہشمند

4 months ago

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں کوئٹہ کی براؤنز میڈل ہولڈر نرگس ہزارہ کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش مند ہیں۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں انٹرویو دیتے ہوئے نرگس ہزارہ نے کہا کہ پہلے کوئی نہیں جانتا تھا کہ نرگس کون ہے؟، کہاں سے آئی ہے؟، براؤنز میڈل جیتا تو پہچان بنی، نہیں چاہتی کہ کامیابی کا سفر یہیں رک جائے، براؤنز میڈل کو گولڈ میڈل میں تبدیل کرنا چاہتی ہوں۔

کوئٹہ کی کراٹے کاز کا کہنا ہے کہ اس کھیل میں آگے بڑھنا میرا جذبہ، خواب اور ٹریننگ کرتے رہنا مقصد ہے، ساؤتھ ایشن گیمز کیلئے ابھی تک کیمپ نہیں لگا، ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے، صبح سے شام تک بھرپور انداز میں ٹریننگ کرتی ہوں، اپنے جونیئرز کو بھی سکھاتی ہوں۔

ذاتی زندگی کے حوالے سے نرگس نے مختصراً بتایا کہ پہلے جب بیگ لیکر سڑک پر چلتی تو لوگ سمجھتے کہ پڑھنے یا بیوٹی پارلر جارہی ہوں، لیکن میڈل جیتنے کے بعد پہچان مختلف ہوگئی، میں اور دیگر لڑکیاں گروپ کی صورت میں کلب جاتی ہیں، اگر کوئی لڑکا تنگ کرنے کی کوشش کرے تو پانی کی بوتل سے چیلنج کرتے ہیں، بچپن میں جب چوٹ لگتی تو ڈر لگتا تھا کہ والدین کا سامنا کیسے کریں گی۔

 اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نرگس ہزارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کے دماغ میں یہ سوچ ہے کہ ہزارہ کمیونٹی صرف ٹارگٹ کلنگ، عدم تحفظ اور احتجاج کے حوالے سے جانی جاتی ہے، لیکن ایسا نہیں میری کامیابی نے اس تاثر کو ناصرف غلط ثابت کیا بلکہ لوگوں کی سوچ بھی بدلی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں