پرستار کی جانب سے نازیبا الفاظ سننے پرغصہ آیا،خاموشی کو ترجیح دی،سرفراز

June 26, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف شکست کے بعد پورا ہفتہ بہت مشکل سے گزرا، شاپنگ مال میں ایک پرستار نے نامناسب الفاظ کہے تو بہت غصہ آیا لیکن اسے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل آئی سی سی ٹویٹر ہینڈل پر مختصر ویڈیو میں کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ بھارت سے شکست کے بعد مشکل لمحہ تھا تاہم پبلک نے اچھی طرح سپورٹ کیا۔

سرفراز نے مزید بتایا کہ جب ویڈیو آئی اور ہوٹل گیا تو کمرے میں اہلیہ بھی ویڈیو دیکھ کر رو رہی تھیں، اہلیہ کو بڑی مشکل سے سمجھایا اور مضبوط رہنے کا مشورہ دیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ویڈیو اور نازیبا کلمات والے شخص پر غصہ بہت آیا تھا،مگر خاموش رہنا بہتر سمجھا۔