ہوم   > Latest

سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کا اہم میچ آج ہوگا

4 months ago

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کےلئے آج امتحان کا دن ہے کیونکہ سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کرنے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی نیوزی لینڈ کو شکست دینی ہوگی۔

دونوں ٹیمیں برمنگھم میں ہونے والے اس اہم ترین میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل آئیں گی۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم خوشگوار رہے گا اور بارش کا کوئي امکان نہيں ہے۔

کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ اس وقت میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ہوگا کیونکہ دوسری صورت میں کیویز فائنل فور میں حتمی جگہ بنا لیں گے۔

ریکارڈ کے مطابق ورلڈ کپ ميں اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے ۔ دونوں ٹیمیں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے گرین شرٹس نے 6 جبکہ کیویز نے 2 بار میدان مارا ہے۔

ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پرتاحال نیوزی لینڈ کا پہلا اور پاکستان کا ساتواں نمبرہے۔

قومی ٹیم کےبعد بالنگ کوچ اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر ذاتی حملے نہیں ہونے چاہئیں، ہرمیچ کو فائنل سمجھ کر کھیل رہےہیں۔ نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے لیکن ہر ٹیم پر ایک برا دن آتاہے اور امید ہے کہ آج پاکستان اچھا کھیلےگا۔

سال 1992 میں گرین شرٹس نے اپنا آخری لیگ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 7 وکٹوں سے جیتا تھا ۔ سیمی فائنل میں دونوں ٹیمیں پھر مدمقابل آئیں تو انضمام الحق نے اعلیٰ کارکردگی سے میچ 4 وکٹوں سے پاکستان کے نام کردیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں