برائن لارا سینے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

June 25, 2019

ورلڈکپ میچز پر ٹی وی پروگرام میں تبصرے کرنے کے لئے بھارت میں موجود سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کو منگل کی صبح سینے میں تکلیف کی شکایت پر گلوبل اسپتال لایا گیا۔

برائن لارا کی طبیعت کے حوالے سے فوری طور پر مزید کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی صحت کے حوالے سے جلد ہی اسپتال انتظامیہ آگاہ کرے گی۔