Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > Latest

اسمتھ اور وارنر پر تماشائیوں نے جملے کسے تو انھیں منع نہیں کروں گا،برطانوی کپتان

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

برطانوی کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ آسٹریلیوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر اگر تماشائیوں نے جملے کسے تو انھیں منع نہیں کروں گا۔

پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ تماشائیوں کی جو مرضی ہوگی وہ کریں گے،اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ کھیلوں میں تماشائی کیسے ردعمل کا اظہار کریں گے، تماشائیوں کو حق ہوتا ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کریں۔

برطانوی کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو سزا دینے اور ان کی سزا پوری ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں کھلے ہاتھوں سے قبول کرلیا جائے،اس میں وقت لگے گا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی تماشائی کرکٹ سے پیار کرتے ہیں،جملے نہیں کستے،سرفراز احمد

واضح رہے کہ آسٹریلیوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کو پچھلے برس مارچ میں کیپ ٹاون میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر ایک برس کی پابندی عائد کی تھی۔

ویرات کوہلی نے اسٹیو اسمتھ سے معافی مانگ لی

بھارت کے خلاف میچ میں جب بھارتی تماشائیوں نے اسمتھ پر جملے کسے تو کپتان ویرات کوہلی نے انھیں ایسا کرنے کا منع کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube