ہوم   > کھیل

پروفيسر حفیظ نے ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو مسترد کردیا

5 months ago

محمد حفیظ نے ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم ایک ہے گروپنگ کی باتیں فضول ہیں ہم اگلے میچ کی تیاری کررہے ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹاس پر کپتان اور مینجمنٹ نے جو بہتر سمجھا وہ فیصلہ کیا، ٹوئٹس...

محمد حفیظ نے ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم ایک ہے گروپنگ کی باتیں فضول ہیں ہم اگلے میچ کی تیاری کررہے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹاس پر کپتان اور مینجمنٹ نے جو بہتر سمجھا وہ فیصلہ کیا، ٹوئٹس پڑھ کر کوئی فیصلے نہیں کرتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے مگر ان کی باڈی لینگویج مثبت ہے، شکست کی ذمہ داری کسی ایک پر عائد کرنا درست نہیں ۔

گزشتہ روز قومی ٹیم میں اختلافات سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ یہ سوال آپ قومی ٹیم کے میڈیا منیجر رضا سے پوچھیں، پھر بات کر لیں گے۔

اس سے قبل پاک بھارت میچ کے بعد سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ ٹیم ابھی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئی، ٹورنامنٹ میں واپس آنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے اور غلطیاں کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب سابق کپتان معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیم میں گروپنگ کے حوالے سے ذمہ داری دکھانا ہوگی،اگر گروپ بندی ہورہی ہے اور سرفراز کچھ نہیں کر پارہے تو وہ کپتانی کے قابل نہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں