ہوم   > Latest

آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 382 کا ہدف

4 months ago

ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 382 رنز کا ہدف دیا ہے، ڈیوڈ وارنر نے 166 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، آرون فنچ اور عثمان خواجہ نے نصف سنچریاں اسکور کیں، سومیا سرکار نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ناٹنگھم میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ 2019ء کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنا ڈالے۔

ڈیوڈ وارنر اور آرون فنچ کے درمیان 121 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم ہوئی، آسٹریلوی کپتان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وارنر نے عثمان خواجہ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کیلئے 192 رنز جوڑے۔

لیفٹ ہینڈر بلے باز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 147 گیندوں پر 166 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، عثمان خواجہ 72 گیندوں پر 89 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

گلین میکس ویل 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ ایک رن بناسکے، اسٹائنس 17 اور کیری 11 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین 9 اوورز میں 83 رنز دے کر مہنگے ترین بولر رہے، شکیب الحسن نے 6 اوورز میں 50، مشرفی مرتضیٰ نے 8 اوورز میں 56، مہدی حسن مرزا نے 10 اوورز میں 59 رنز دیئے۔

سومیا سرکار نے 8 اوورز میں 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمان 9 اوورز میں 69 رنز کے بدلے ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں