ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

June 19, 2019

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی، کین ولیمسن نے سنچری اور کولن گرانڈہوم نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کی، کیویز نے 242 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

ایجبسٹن گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ورلڈ کپ 2019ء کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے ۔

جنوبی افریقی اوپنر کوانٹن ڈی کوک 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان فاف ڈوپلیسی بھی 23 رنز بنا کر وکٹ گنوا گئے، ہاشم آملہ بھی 55 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، ایڈن مرکرم 38 رنز بنا کر چلتے بنے۔

رسی وان ڈر ڈوسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فیہلوک وایو صفر پر پویلین لوٹے، کرس مورس 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 3، ٹرینٹ بولٹ، گرینڈ ہوم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سنچری اور کولن گرانڈہوم نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کی، کیویز نے 242 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔