پاکستانی کھلاڑیوں کو کیا مشورہ دیں گے؟، روہت شرما کا حیران کن جواب

June 17, 2019

روہت شرما سے روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ پاکستانی بلے بازوں کو کیا مشورہ دیں گے؟، جس پر بھارتی نائب کپتان نے حیران کن جواب دیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 جون کو ورلڈ کپ 2019ء کا اہم ترین میچ ہوا جس میں بلیو شرٹس نے 89 رنز سے کامیابی حاصل کی، روہت شرما کو 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران جب بھارتی نائب کپتان سے پوچھا گیا کہ پاکستانی بلے بازوں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟، تو انہوں نے حیران کن جواب دیا، بولے کہ جب میں پاکستان ٹیم کا کوچ بنوں تا تب جواب دوں گا۔

مزید جانیے : ٹیم ورلڈکپ سے باہر نہیں ہوئی باؤنس بیک کرینگے، سرفراز احمد

روہت شرما نے پاکستان کیخلاف میچ میں اپنے ون ڈے کیریئر کی 24 ویں سنچری اسکور کی، وہ موجودہ ورلڈ کپ کے 4 میچوں میں 319 رنز بناچکے ہیں، جس میں 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔