Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > Latest

باکسر عامرخان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مدد کی پیشکش

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کو ہضم کرنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے خصوصا اس وقت جب گرین شرٹس جیتنے کے لیے جان لڑائے بغیر ہی وکٹیں گنواتے نظر آئیں۔

روایتی حریفوں کے میچ میں گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد جب دل شکستہ شائقین نے سوشل میڈیا پرکھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے سوالات اٹھائے تو پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے اپنی خدمات پیش کردیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان نے ایکسرسائز کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مدد کر کے خوشی ہو گی کہ انہیں بتاؤں فٹ اور مضبوط کیسے رہا جاسکتا ہے۔

برطانوی باکسر نے مزید لکھا کہ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ کھانا، ڈائٹ اورٹریننگ میں کیسے نظم وضبط رکھا جائے۔ پاکستانی ٹیم میں صلاحیتیں موجود ہیں لیکن انہیں اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں کی میچ سے چند گھنٹے قبل شیشہ کیفے میں موجودگی اور پاک بھارت میچ کے دورا ن سرفراز کے جمائی لینے پر خوب لے دے ہو رہی ہے۔ قومی ٹیم کی کارکردگی کو ان کی ناقص فٹنس کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube