بدترین پرفارمنس،شعیب اختر نے سرفراز کو ریلو کٹا کپتان قرار دیدیا

June 17, 2019

بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی غصے میں آگئے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سرفراز نے برین لیس کپتان ہونے کا ثبوت دیا۔ حسن علی کو پی ایس ایل کے علاوہ عالمی میچز پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے میں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی روایت برقرار رکھی۔ بھارت کے ہاتھوں شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے وہی غلطی کی جو پہلے کی تھی، ٹاس جیت کر انہیں بیٹنگ کرنی چاہیئے تھی مگر انہوں نے غلط فیصلہ کیا۔

 

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ بات معلوم ہونے کے باوجود کے بھارت کے پاس بڑے اور کلاس کے بیٹسمین موجود ہیں جو لمبے چوڑے رنز کرتے ہیں، انہوں نے پھر بھی نہ سوچا۔

 

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کوئی اتنا عقل سے خالی کپتان کیسے ہوسکتا ہے، کوئی اتنی سوچ بھی نہیں آئی سرفراز کو کہ ہم اچھے ہدف کا تعاقب نہیں کرسکتے، یہ بات وہ کیسے بھول گیا کہ وکٹ گیلا نہیں ہوتا، وہ یہ بھی کیسے بھول گیا کہ آپ کی طاقت آپ کی بولنگ ہے آپ کی بیٹنگ نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیتا تو آدھا میچ تو وہ وہیں جیت گئے تھے، تاہم یہ بھی موقع انہوں نے گنوا دیا۔ شعیب اختر کا مزید کیا کہنا تھا، دیکھیں اس ویڈیو میں۔