ہوم   > Latest

بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 337 کا ہدف دے دیا

5 months ago

مانچسٹر میں جاری میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ابتدا میں محتاط انداز اپنایا اور 5 اوورز کے بعد کھل کر کھیلنا شروع کیا اور پہلی وکٹ پر 136 رنز بنائے۔

روہت شرما نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ کے ایل راہل نے 69 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے بھی شامل تھے۔ بھارت کا اسکور 136 تک پہنچا تو کے ویل راہل وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 78 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی کریز پر موجود ہیں اور شرما 85 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 24ویں سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ بھارت کا مجموعی اسکور 234 تک پہنچا تو روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہاردک پانڈیا تھے جو 26 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے جب کہ محمد عامر نے ہی 298 کے مجموعی اسکور پر دھونی کو آؤٹ کیا جو کہ ایک رنز بناسکے۔

درمیان میں بارش کے باعث 47 ویں اوور میں میچ رک گیا اور بارش تھمنے کے بعد دوبارہ میچ کا آغاز ہوا تو بقیہ تین اووز کھیلتے ہوئے بھارت نے اسکور 336 تک پہنچا دیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں