ہوم   > Latest

مانچسٹر میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بالنگ کا فیصلہ

6 months ago

 

تصویر: آئی سی سی ٹویٹر

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آصف علی کی جگہ شاداب خان اور شاہین آفریدی کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

پاکستان ٹیم میں امام الحق ،فخر زمان،بابر اعظم،محمد حفیظ، سرفرازاحمد،شعیب ملک،عماد وسیم،شاداب خان،وہاب ریاض،حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم میں روہت شرما،کے ایل راہول،ویرات کوہلی،وجے شنکر،ایم ایس دھونی، کیدھر یادہو،ہاردک پانڈیا،بھوونیشور کمار،کلدیپ یادہو،یوزوندرا چہاہل اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

ارکانِِ پارلیمنٹ کا قومی ٹیم کو متحد ہوکر بھارت سے مقابلہ کرنے کا مشورہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے ميں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہيں۔ سرفرازاليون ميدان مارنے کيلئے پراميد ہيں۔ ارکانِ پارليمنٹ نے شاہينوں کو مشورہ دیا ہے کہ قومی ٹيم کو متحد ہوکر دباؤ ميں آئے بغير کھيلنا ہوگا۔

پاک بھارت کرکٹ کے باہمی مقابلوں کے لیے شاہ محمود قریشی پُرامید

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں وزير خارجہ شاہ محمود قريشی بھی موجود ہیں۔ میچ سے قبل سما سے خصوصی گفتگو میں وزیرخارجہ نے بتایا کہ شائقين کا جذبہ حوصلہ افزا ہے،قوم کي دعائيں ٹيم کيساتھ ہيں۔

پاکستان کرکٹ ٹيم بھارت کو شکست دینے کی صلاحيت رکھتی ہے،احسان مانی

شاہ محمود قريشی نے کہا کہ انشاء اللہ کھلاڑی اچھا کھيليں گے،لوگوں کي کھيل کيساتھ بڑي دلچسپي ہے، عمران خان نے اس کھيل کو نيا رنگ اورنئی رونق دی۔وزير خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت ہم سے کب تک اور کہاں بھاگے گا، بھارت کو ميدان ميں تو آنا پڑے گا، ہم تو چاہتے ہيں کہ پاک بھارت کرکٹ ہو۔

اولڈ ٹریفورڈ آنے والے پاکستانی شائقین پُرجوش

آئی سی سی کی جانب سے شائقین کرکٹ کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کے باہرسے ٹکٹ خریدنے سے اجتناب کريں، پاک بھارت میچ کے موقع پر ایسے کسی ٹکٹ کو کلیئر نہیں کیا جائیگا جو کسی اجنبی سے خریدا گیا ہو۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں