ثانیہ مرزا کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا

June 16, 2019

نامور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔

تصاویر شیئر کرنے کی سائٹ انسٹا گرام پر معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ انتہائی دبلی لگ رہی ہیں۔

 

بیٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ نے وزن متوازن کرنا اور وزن کو کم کرنا ایک چیلنج کے طور پر لیا اور اب یہ کر دکھایا ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ نہ صرف ٹینس سے دور رہیں بلکہ بڑھتا وزن بھی ان کیلئے پریشانی کا سبب تھا، تاہم باقاعدہ کی ورزش اور کھانے پینے میں احتیاط کے بعد ثانیہ واپس پہلے جیسی لگنے لگی ہیں۔

خود سے کیے گئے چیلنج کو ثانیہ بالا آخر پورا کرلیا۔ مداحوں کی جانب سے بھی ثانیہ کی نئی تصویر دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ثانیہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ بھی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ اپنے بیٹے کو دونوں ہاتھوں سے تھامے ناشتے کا انتظار کر رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ 32 سالہ ثانیہ مرزا ان دنوں پاک بھارت میچ دیکھنے بیٹے اور بین انعم کے ہمراہ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں موجود ہیں۔