ہوم   > Latest

پاک بھارت میچ،مانچسٹر میں بارش کا خطرہ بظاہر ٹل گیا

6 months ago

پاک بھارت میچ  سے قبل مانچسٹر ميں موسم بہتر ہوگیا ہے۔ شہر میں دو روز وقفے وقفے سے بارش کے بعد سورج نکل آيا ہے۔ مانچسٹر میں موجود سما کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اتوار کو گذشتہ رات سے بارش نہیں ہوئی ہے تاہم یہاں کے موسم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا...

پاک بھارت میچ  سے قبل مانچسٹر ميں موسم بہتر ہوگیا ہے۔ شہر میں دو روز وقفے وقفے سے بارش کے بعد سورج نکل آيا ہے۔

مانچسٹر میں موجود سما کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اتوار کو گذشتہ رات سے بارش نہیں ہوئی ہے تاہم یہاں کے موسم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔ صبح کے ساڑھے 6 بجے مطلع بالکل صاف ہے اور آسمان پر سورج چمک رہا ہے۔

انھوں نے امکان ظاہر کیا کہ میچ وقت پر شروع ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شام میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مانچسٹر کا اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پاک بھارت کے مقابلے کے لیے تیار

ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں