ہوم   > Latest

ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستانی ٹیم آج بھارت سے ٹکرائے گی

4 months ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2019امیگا ایونٹ میں کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ایک دوسرے کے خلاف مانچسٹر کے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان اور بھارت کے میچ میں خراب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم کرکٹ کی عالمی جنگ میں روایتی حریف اور دو ایشیائی کرکٹ پہلوان اپنی اپنی جیت کیلئے پر امید ہیں۔ ایونٹ کے بہترین بولر محمد عامر میدان میں ہیرو بن کر اتریں گے، نمبر ون بابر کا ایکشن بھی جابر ہوگا۔

 

میچ کا ٹاس دن دو بجے، جب کہ آغاز ڈھائی ہوگا۔ آج کے میچ میں ٹاس بہت اہم ہوگا، جیتنے والے کپتان کو ایڈوانٹیج ہوگا۔ پہلے بولنگ کو ترجیح دی جائے گی۔ مانچسٹر کی فلیٹ وکٹ رنز کیلئے ساز گار ہے۔ قومی ٹیم کا سات اسپیشلسٹ بیٹسمین کے ساتھ جانے کا امکان ہے، جس میں شعیب ملک بھی شامل ہیں

دوسری جانب کوہلی الیون کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ انجری کا شکار شیکھر دھون ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کے متبادل کے طور پر وِجے شنکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ کوہلی، دھونی، روہت، راہول، پانڈیا اور جسپریت بھمرا بھی اہم بھارتی کھلاڑی ہیں۔

بارش کا امکان

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے میچ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پاک بھارت میچ کے موقع پر بارش کا خدشہ ہے، ہفتے کو بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا اور ٹیمیں انڈور نیٹس تک محدود رہ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دن بارہ بجے بارش کے پچاس فیصد امکانات ہیں جو ایک بجے کے لگ بھگ بڑھ کر ستر فیصد جبکہ دو بجے سے پانچ بجے تک ساٹھ فیصد ہیں ،چھ بجے بارش کے اسی فیصد امکانات ہیں۔

ورلڈ کپ میں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے اب تک چار میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی اور آئی سی سی کو تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے میچز کا ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا۔

ماضی کے ریکارڈ

ون ڈے کے ریکارڈ میں پاکستان بہت بھاری، جب کہ ورلڈ کپ میں بھارت ہمیشہ حاوی رہا ہے، پاکستان نے 73 میچز ہرائے جب کہ بھارت صرف 54 میں کامیاب رہا ہے، بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ ٹنڈولکر نے 2526 رنز اور پاکستان کے انضمام نے 2403 رنز بنائے۔

پاکستان کے سلمان بٹ نے 21 میچز میں 5 سنچریاں بنائیں، جب کہ ٹنڈولکر نے 5 سنچریوں کے لئے 69 میچز کھیلے، وسیم اکرم نے بھارت کے 60 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جب کہ کمبلے نے 54 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں