ثانیہ مرزا بھی پاک بھارت میچ اولڈ ٹریفورڈ میں دیکھیں گی

June 15, 2019

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا اہم میچ اتوار کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں جہاں ہزاروں تماشائیوں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے وہیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی موجود ہونگی۔

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ جمعہ کی شام مانچسٹر پہنچ  چکی ہیں۔ سما کو ملنے والی ویڈیو میں ثانیہ اور شعیب کے ہمراہ امام الحق بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ سرد موسم میں ثانیہ نے لانگ بوٹس اور کوٹ پہنا ہوا تھا۔

شعیب ملک کی ورلڈکپ کے بعد ممکنہ ریٹائرمنٹ کے باعث یہ آخری موقع ہوسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا کرکٹ کے کسی میچ میں تماشائیوں کے درمیان نظر آئیں۔