ہوم   > Latest

ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کے پاس بھارت کے خلاف تاریخ بدلنے کا سنہری موقع

6 months ago

ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے،پاکستان کے لیے اس میچ میں فتح اس لئے بھی ضروری ہے کیوں کہ پاکستان اپنے دو میچ ہار چکا ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا،بھارت کے خلاف فتح پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی امیدوں کو روشن رکھے گی۔ ورلڈکپ...

ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے،پاکستان کے لیے اس میچ میں فتح اس لئے بھی ضروری ہے کیوں کہ پاکستان اپنے دو میچ ہار چکا ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا،بھارت کے خلاف فتح پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی امیدوں کو روشن رکھے گی۔

ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان نے بھارت کو کبھی شکست نہیں دی۔ دونوں ٹیمیں 6 بار مدمقابل آئیں مگر پاکستان فتح سے ہمکنار نہ ہوسکا۔

موجودہ ورلڈکپ میں پاکستان کے چار میچز کے بعد صرف تین پوائنٹس ہیں اورپوائنٹس ٹیبل پر آٹھواں نمبر ہے۔

پاکستان غیر متوقع ٹیم ہے،کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے،وریندر سہواگ

پاکستان کے لیے غلطيوں کي مہلت ختم ہورہی ہے اور سيمی فائنل کھيلنے کے لئے یہ ميچ جيتنا ہوگا۔

بھارت کے خلاف 100 فیصد پرفارم کریں گے، محمد عامر

اس کے بعد 23 جون کو جنوبي افريقہ اور 26 جون کو کيويز کو زير کرنا ہوگا۔ بنگلہ ديش اور افغانستان کے خلاف ميچز بھي اہم ہوگئے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں