ہوم   > کھیل

ورلڈ کپ2019: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

4 months ago

 (Photo:  AFP) 

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 17ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی۔

ٹاؤنٹن کے میدان میں پاکستانی ٹیم308رنز کے ہدف کے تعاقب میں 266رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ صرف امام الحق نے نصف سنچری اسکور کی۔ فخر زمان ، شعیب ملک صفر اور آصف علی بری طرح ناکام ہوئے۔ محمد حفیظ، سرفراز احمد، حسن علی اور وہاب ریاض کی مختصر، مگر ذمے داری اننگز رائیگاں گئیں۔

اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ڈیوڈوارنرنے107، فنچ نے82 رنزبنائے تاہم آسٹریلوی ٹیم آخری اوورزمیں307رنزبنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے کیریئر کی بیسٹ بالنگ کی، انہوں نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی نے70رنزدےکر2وکٹیں لیں۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں