ہوم   > Latest

ورلڈ کپ 2019، آسٹریلیا نےپاکستان کو308رنز کا ہدف دے دیا

3 months ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دے دیا ۔ 

ٹاؤنٹن میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 17 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ڈیوڈوارنرنے107، فنچ نے82 رنزبنائے تاہم آسٹریلوی ٹیم آخری اوورزمیں307رنزبنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے کیریئر کی بیسٹ بالنگ کی، انہوں نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی نے70رنزدےکر2وکٹیں لیں۔

ٹاس کے بعد کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ پر گھانس موجود ہے اور دیکھنے میں گرین پچ لگ رہی ہے۔ بدقسمتی سے سری لنکا کےخلاف ہمارا میچ نہیں ہوسکا البتہ آج کے میچ کےلیے کافی محنت کی ہے۔ ٹیم میں شاداب خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بولنگ کرتے، پچ کو دیکھتے ہوئے فاسٹ بولرز کا شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی مارکوس اسٹوئنز اَن فٹ ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ آج ہوگا، بارش کے امکانات کم

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

یاد رہے کہ چار سال قبل عالمی کپ 2015 میں پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل آئیں تھے جس میں کینگروز نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔ میچ میں وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

پاکستان

کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، آصف علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد عامر، شاہن شاہ آفریدی، وہاب ریاض، حسن علی۔

آسٹریلیا

 کپتان ایرون فنچ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، کولٹرنائل، کین رچرڈسن، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین مکیسویل، وکٹ کیپر ایلکس کیری، شان مارش۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں