ہوم   > Latest

ہیپی برتھ ڈے ٹو لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد

6 months ago

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد آج باسٹھ ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ یہ واحد کرکٹر ہیں جنہیں 6 ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے زندگی کی باسٹھ بہاریں دیکھ لیں۔ کرکٹ کيريئر کے دوران میانداد کا ٹیم کی یادگار فتوحات میں...

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد آج باسٹھ ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ یہ واحد کرکٹر ہیں جنہیں 6 ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے زندگی کی باسٹھ بہاریں دیکھ لیں۔ کرکٹ کيريئر کے دوران میانداد کا ٹیم کی یادگار فتوحات میں مرکزی کردار رہا۔ یہ کرکٹ کا ایک ایسا باب ہے کہ جس کے ذکر کے بغیر کرکٹ کی تاریخ ہمیشہ ادھواری رہے گی۔

 

یہ ہی وہ بلے باز ہیں جو آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں چیتن شرما کو چھکا لگا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ چتن شرما کی فل ٹاس گیند پر میانداد نے چھکا رسید کر کے پاکستان کو پہلا ایک روزہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ مقابلہ جتوایا۔

جاوید میانداد نے دوسو تینتیس ایک روزہ میچوں میں سات ہزار تین سو اکیاسی رنز بنائے، جب کہ آٹھ سنچریاں اور پچاس نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔ ایک سو چوبیس ٹیسٹ میچز میں تئیس سنچریوں اور تینتالیس نصف سنچریوں کی مدد سے آٹھ ہزارآٹھ سو بتیس رنز ان کی ریکارڈ بک کا حصہ ہیں۔

میانداد کو سب سے زیادہ چھ ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سال 1986کا شارجہ کا چھکا ہو یا عالمی کپ 1992کے سیمی فائنل اور فائنل، پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ان یاد گار مقابلوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔

جاوید میانداد نے 9 اکتوبر1976 کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیپ حاصل کی، ان کے ٹیسٹ ریکارڈ میں 124 میچ اور8 ہزار 832 رنز شامل ہیں۔ جاوید میانداد نے 280 رنز کی ایک بڑی اننگز بھی اپنے نام کی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں