ہوم   > Latest

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ آج ہوگا، بارش کے امکانات کم

3 months ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان آج اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کےخلاف کھیلے گا، جبکہ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے امکانات بھی کم ہوگئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایونٹ کا 17 واں میچ آج ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا، جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

آسٹریلوی کھلاڑی مارکس سٹوئنس اَن فٹ ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستانی تماشائی کرکٹ سے پیار کرتے ہیں،جملے نہیں کستے،سرفراز احمد

گزشتہ روز سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ اب تک تین میچز بارش کے باعث منسوخ ہوچکے ہیں۔

چار سال قبل عالمی کپ 2015 میں پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل آئیں تھے جس میں کینگروز نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔ میچ میں وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

ورلڈ کپ 2019 کا تیسرا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ

پاکستانی کرکٹرز خراب موسم کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہ لے سکے۔ سرفراز احمد سمیت پانچ کرکٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔

پاکستان

کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، آصف علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد حسنین، شاہن شاہ آفریدی، وہاب ریاض، حسن علی۔

آسٹریلیا

 کپتان ایرون فنچ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، کولٹرنائل، جے رچرڈسن، بہرینڈوف، نیتھن لائن، ایڈم زمپا، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیواسمتھ، گلین مکیسویل، مارکوس اسٹوئنز، وکٹ کیپر ایلکس کیری۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
5 hours ago
6 hours ago
7 hours ago