پاکستانی تماشائی کرکٹ سے پیار کرتے ہیں،جملے نہیں کستے،سرفراز احمد

June 11, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی تماشائی سابق آسٹریلیوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر جملے یا آوازیں نہیں لگائیں گے۔

ٹاؤنٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد سے سوال ہوا کہ اگر سابق آسٹریلیوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر پاکستانی تماشائیوں نے جملے کسے تو سرفراز احمد کا کیا ردعمل ہوگا؟

اس پر سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستانی تماشائی اس طرح کا کچھ کریں گے، انھیں کرکٹ سے پیار ہے،وہ کرکٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں اور کھلاڑیوں کو پیار کرتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے اسٹیو اسمتھ سے معافی مانگ لی

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی تماشائیوں نے سابق آسٹریلیوی کپتان پر جملے بازی کی تھی جس پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انھیں ایسا کرنے سے منع کیا تھا اور ان کو سراہا تھا۔