ورلڈ کپ 2019 کا تیسرا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ

June 11, 2019

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا، بارش سے منسوخ ہونے والے میچز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈ کپ کا 16 واں میچ برسٹل میں کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بنا ٹاس کے بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں 8 اوورز بھی مکمل نہیں ہوسکے تھے کہ بارش سے میچ منسوخ کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ 2019، آج سری لنکا اور بنگلادیش میں مقابلہ ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بدھ 12 جون کو ٹاؤنٹن میں میچ کھیلا جانا ہے، لیکن یہاں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اب تک نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، جبکہ میزبان انگلینڈ اور بھارت 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔