بھارتی اوپنر شیکھر دھون ان فٹ، 3 ہفتے کے لیے کرکٹ سے دور

June 11, 2019

بھارتی اوپنر شیکھر دھون ان فٹ ہونے کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انھیں 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ای ایس پی این کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی اوپنر کے ہاتھ کے انگوٹھے پر ناتھن کولٹرنائل کی تیز گیند لگی تھی۔  انھوں نے میچ میں فیلڈنگ نہیں کی اور رویندر جڈیجا ان کی جگہ آسٹریلیوی اننگ میں میدان میں رہے۔

منگل کو شیکھر دھون کے انگوٹھا کا اسکین کروایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہیئرلائن فریکچر کے باعث وہ تین ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

قومی امکان ہے کہ وہ نیوزی لینڈ، پاکستان،افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔

شیکھر دھون کی غیر موجودگی میں روہت شرما کا ساتھ کے ایل راہول بھارتی بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔