ورلڈ کپ 2019، آج سری لنکا اور بنگلادیش میں مقابلہ ہوگا

June 11, 2019

ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے میں آج بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

ورلڈ کپ2019 کا 16ویں میچ میں برسٹل کاونٹی گراونڈ میں بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے انجری کے باعث گزشتہ روز پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی میچ میں شمولیت واضح نہیں۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا چھٹے، جب کہ بنگلادیش آٹھویں نمبر پر ہے۔ جیت کی صورت میں سری لنکا دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گا، جب کہ بنگلادیش کو جیت ملی تو اس کی پوزیشن پانچویں ہو جائے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز پیر کو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔