ہوم   > Latest

ورلڈ کپ 2019: سری لنکا، نیوزی لینڈ کیخلاف 136 رنز بنا کر آؤٹ

4 months ago

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے تیسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف 30 ویں اوور کی دوسری گیند پر 136 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

 سری لنکا کی جانب سے کپتان اور اوپنر بلے باز دمتھ کرونارتنے نے نصف سنچری اسکور کی اور 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بقیہ کھلاڑیوں میں کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن اور میٹ ہنری نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈہوم، جمی نیشم اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ کپ 2019، نیوزی لینڈ کا سری لنکا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچز میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ نے 87 رنز اور آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کےخلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 91 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا 1996 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپن نام کر چکا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ اب تک اس کوشش مین ناکام رہا ہے۔

نیوزی لینڈ

کین ولیمسن (کپتان)، راس ٹیلر، مارٹن گپٹل، کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، وکٹ کیپر ٹام لیتھم، جمی نیشم، مچل سینٹنر۔

سری لنکا

دمتھ کرونارتنے (کپتان)، لہیرو تھری مانے، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، اینجلو میتھیوز، دھننجیا ڈی سلوا، تھسارا پریرا، لاستھ ملنگا، ایسورو یوڈانا، سورنگا لکمل، جیون مینڈس۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں