ہوم   > Latest

ورلڈ کپ میں شعیب ملک کا شرٹ نمبر 18 کیوں ہے؟

3 months ago

کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے ، گو کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی فی الحال تو مایوس کن ہی ہے لیکن لڑکھڑا کر سنبھلنا بھی شاہینوں کا خاصا ہے۔ بات کی جائے آفیشل کٹ کی تو شعیب ملک کو شرٹ نمبر 18 دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے...



کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے ، گو کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی فی الحال تو مایوس کن ہی ہے لیکن لڑکھڑا کر سنبھلنا بھی شاہینوں کا خاصا ہے۔


بات کی جائے آفیشل کٹ کی تو شعیب ملک کو شرٹ نمبر 18 دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں شعیب نے یہ نمبر ملنے کی وجہ بتائی۔


ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں شعیب کا کہنا ہے کہ آفیشل کٹ جب بھی آپ پہنتے ہیں فخر محسوس ہوتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، میں چاہتا ہوں کہ ملک کیلئے اچھا کھیلوں۔


انہوں نے بتایا کہ میرا شرٹ نمبر18 ہے کیونکہ جب پہلی بار کھیلا توتھا مجھے یہی نمبر دیا گیا تھا جو بعد ازاں کسی وجہ سے تبدیل بھی کیا گیا لیکن وہ بےبنیاد چیزیں ہیں۔


کرکٹر نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ مجھے پھر سے نمبر 18 ہی ملے اس لیے پی سی بی سے درخواست کی جس کے بعد مجھے یہ نمبر دے دیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں